تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

‘پی ٹی آئی کے بہت سےارکان کہہ چکےاستعفیٰ نہیں دیا’

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان کہہ چکے کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا جلد ان کی فہرست سامنے آ جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کے یہ استعفے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے ساتھ ہی آنے چاہیے تھے ، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ چکی تھی ، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا کہ استعفی منظور کرتے۔

مریم اونگزیب نے کہا کہ انہوں نے آئین شکنی کی ہے، ابھی بھی الیکشن کمیشن نوٹس لے یہ استعفے جعلی ہیں، استعفیٰ کا فارمیٹ ایک ہی ہے ، یہ سب استعفے دیکر آئین شکنی کر رہےہیں، صدر کا استعفیٰ بھی آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو استعفے ہوئے وہ زبردستی دلوائے گئے، ڈپٹی اسپیکر کے پاس رولنگ کا اختیار نہیں تھا، قاسم سوری کو اسی دن استعفیٰ دینا چاہیے تھا جب رولنگ آئی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ آج نئی کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا، ہم اوورسیز کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کی بات کر رہے ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین کی اکثریت استعفوں کےحق میں نہیں ہے’

احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین کی اکثریت قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے حق میں نہیں ہے اور اسپیکر نے ان سے زبردستی استعفی لیے جو آئین کے خلاف ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہوگی کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں موثر کردار ادا کرے، ای وی ایم دھاندلی کا نسخہ تھا اور اس کے ذریعے ڈیجیٹل طریقے سے دھاندلی کی جاتی۔

Comments

- Advertisement -