ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

’وزیراعظم قومی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی پی رہنما منظور وسان نے کہا ہے ملکی سیاست کے لیے تین ماہ بہت اہم ہیں ہو سکتا ہے شہباز شریف قومی اسمبلی ہی تحلیل کر دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان جن کی ایک وجہ شہرت سیاسی خواب دیکھنا بھی ہے نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی صورتحال پر گفتگو کی اور کہا کہ پاکستانی سیاست کے لیے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں۔ ہوسکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف تین ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کر دیں تاہم صوبائی اسمبلیاں موجود رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا دیکھا جائے گا، تاہم وہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاستدانوں کیلیے اچھے حالات نہیں دیکھ رہے۔

- Advertisement -

پی پی رہنما نے کہا کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔ سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی کو صرف عارضی ریلیف ملا ہے۔ ایسے ریلیف ملتے بھی ہیں اور پھر واپس بھی ہو جاتے ہیں۔

گندم بحران پر منظور وسان نے کہا کہ نگراں حکومت نے زیادہ مقدار میں گندم کیوں خریدی؟ اس کی انکوائری ہو گی تو نگراں حکومت ذمے دار نکلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں