اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لیاقت علی خان اور بے نظیر قتل میں کون ملوث تھا؟ منظور وسان کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے ایک اور بڑا دعویٰ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ رواں سال لیاقت علی خان اور بینظیر بھٹو کے قتل کی اصل کہانی سامنے آئے گی، اس میں کون کون ملوث تھا اور کس کس نے ان کو قتل کروایا سب منظرعام پر آئے گا۔

منظور وسان نے کہا کہ ماہ ستمبر اور اکتوبر تک بہت سی چیزیں منظرعام پر آجائیں گی، اس کے علاوہ ملک میں عام انتخابات رواں سال اکتوبر میں ہوسکتے ہیں اور آگے بھی بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال اور بھی بہت ساری آڈیو اور ویڈیوز آنے والی ہیں، صرف سیاستدان ہی نہیں بہت سے اداروں کی آڈیوز اور ویڈیوز بھی سامنے آئیں گی۔ پی پی رہنما نے کہا کہ مجھے آنے والے عام انتخابات میں عمران خان کا جیتنا مشکل نظر آرہا ہے۔

فنکشنل لیگ پیپلزپارٹی میں ضم ہوجائے گی، پیرپگارا شامل ہوں گے تو میں تہہ دل سے ویلکم کروں گا، فنکشنل لیگ کے پاس پیپلزپارٹی کے علاوہ اب کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

مشیر زراعت سندھ نے مزید کہا کہ شیخ رشید ہماری قیادت کے خلاف بکواس کررہا ہے، میں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا مستقبل اچھا دیکھ رہا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں