کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے عمران خان اور اس کی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور اس کی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔
منظوروسان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان اوراس کی جماعت کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گی ، کے پی اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔
یاد رہے رواں سال جون میں منظوروسان نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات 2023 میں ہوں گے ، مہنگائی ملک میں 2 سال سے ہے، بہت جلد کنٹرول ہوجائے گا۔
تحریک انصاف کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا تھا کہ لگتا ہے پی ٹی آئی کے بڑے کھلاڑی جیل میں ہوں گے اور ہم حکومت کریں گے۔