ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

نواز شریف کیلئے اچھا ہے، عمرے کے ذریعے لندن بھاگ جائیں، منظوروسان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رہنماپیپلزپارٹی منظوروسان نےنواز شریف کیلئےنیاخواب دیکھ لیا، ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل ہونا ہی تھا ، نواز شریف کیلئے اچھا ہے، عمرےکے ذریعے لندن بھاگ جائیں، ملک میں رہے تو گرمی،جیل کی سختی برداشت نہیں کرپائیں گے۔

تفصیلات میں مطابق کراچی میں وزیر صنعت سندھ منظور وسان کی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بہترفیصلہ آیا ہے، اس فیصلے کے دورس نتائج نکلیں گے، فیصلے سے تاحیات نااہلی کے درواذے کھل گئے ہیں۔

منظوروسان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد آنے والا وزیراعظم سب کے قابل قبول ہوگا، نوازشریف کو تاحیات نااہل ہونا ہی تھا۔

عمران خان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان خوش نہ ہوں حالات ان کےحق میں بھی نہیں ، آگےچل کرعمران خان کومعلوم ہو گا کہ وہ کیسے استعمال ہوا، جام صادق کے وقت جیسی حکومت آئےگی۔


مزید پڑھیں :  مجھے نواز شریف 2018 کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیش گوئی


وزیر صنعت سندھ نوازشریف کو راہ فرارکانسخہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کیلئےاچھاہےعمرےکےذریعےلندن بھاگ جائیں، ملک میں رہے تو گرمی اور جیل کی سختی برداشت نہیں کرپائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چند دنوں میں مزیدمسلم لیگی نوازشریف کو چھوڑجائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے نواز شریف دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے،  نواز شریف کی نااہلی لمبی جائے گی ۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں