منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان بطور وزیراعظم شریک ہوں گے؟ منظور وسان کی بڑی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ممکن ہے 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان کے بجائے کوئی اور شرکت کرے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2مہینے بہت اہم ہیں، عمران خان کیلئے ایک کے بعد ایک بحران آئے گا، اسی سال عام انتخابات بھی ہو سکتے ہیں۔

مشیرزراعت سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیلئے23 مارچ تک دن بہت اہم ہیں ، ہوسکتا ہے تحریکِ عدم اعتماد سے پہلے وزیراعظم اسمبلی تحلیل کردیں۔ آج باہر گھومنے والے کل جیل میں بھی ہو سکتے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشیرزراعت سندھ نے کہا کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں ، حالات سے لگتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی۔

صحافی نے سوال کیا کیا 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان بطور وزیراعظم شریک ہوں گے ؟ جس پر منظور وسان نے کہا ممکن ہے عمران خان کی جگہ کوئی اور شرکت کرے۔

صحافی نے پوچھا اس سب کے پیچھے کون ہے جو ڈوریاں ہلا رہا ہے؟ تو پی پی رہنما نے جواب دیا کہ پیچھے جو ہوتے ہیں وہ نظر نہیں آتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں