حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان کو گرفتار ہونا ہی ہے، مارچ نہیں تو اپریل میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے تمام سیاسی خواب درست ہوتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ سب کے ساتھ گڑبڑ ہونے والی ہے۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے احتساب کی طرح سب کا احتساب ہونا چاہیے۔
پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے حوالے سے صوبائی میشر زراعت نے کہا کہ 2صوبائی اسمبلی کے انتخابات نہیں دیکھ رہا، ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات ہوں گے۔
عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار ہونا ہی ہے، مارچ نہیں تو اپریل میں ہوں گے، 75 سال میں جو کبھی نہیں ہوا وہ اب ہونے والا ہے۔