کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے 2 سے 3 ماہ اہم قرار دیتے ہوئے بڑی پیش گوئی کردی اور کہا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے گفتگو میں کہا ہے کہ 2سے 3 ماہ وفاقی حکومت کے لئے اہم ہیں، 2 سے 3 ماہ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن صوبائی حکومتیں قائم رہیں گی.
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پی پی کی سپورٹ جس دن ختم ہوگی اسی دن شہبازشریف مصیبت میں ہوں گے۔
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مستقبل نظر نہیں آرہا ، انٹرنیشنل قوتیں چاہتی ہیں بانی پی ٹی آئی جیل سےباہرآئیں۔
معاشی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ عوام جب چاہیں گےتب معاشی صورتحال درست ہوجائےگی۔