اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

الیکشن سے قبل مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کے درمیان حلالہ ہوجائے گا، منظور وسان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صوبائی وزیرصنعت و حرفت منظور وسان نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کے درمیان طلاق ضرور ہوگئی ہے لیکن الیکشن سے قبل حلالہ بھی ہوجائے گا.

صوبائی وزیر سندھ منظور وسان نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان ملن کی پیشن گوئی میں نے ہی تھی لیکن ایک سازش کے تحت دونوں کے مابین میں طلاق ہوگئی تاہم یہ پیش گوئی بھی یاد رکھیں کہ دونوں کے درمیان الیکشن سے پہلے حلالہ ہوجائے گی.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چاہے مصطفی کمال ہوں یا پھر فاروق ستار، میرے نزدیک دونوں ہی اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں اور دونوں کا مستقبل اچھا دکھائی نہیں دے رہا لیکن الیکشن سے پہلے پہلے دونوں کے درمیان ’’حلالہ ‘‘ ہو جائے گا اور یہ ایک نام، ایک منشور اور ایک نشان پر انتخاب لڑیں گے.

صوبائی وزیر کا اپنی جماعت کے حوالے سے کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی تمام تر مخالفت اور گرینڈ الائنس بننے کے باوجود ملک بھر سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہوگی اور آئندہ وزیراعظم پی پی کا ہی ہوگا اور سابق وزیراعظم نوازشریف پر پے در پے آنے والی مشکلات کا پیغام یہ ہے کہ اب سیاست میں بوڑھوں کا نہیں نوجوانوں کا ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں