جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

وزارتِ اعلیٰ تو دور متحدہ اپنی روایتی نشستیں بھی کھودے گی، منظور وسان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صوبائی وزیر سندھ برائے صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2017 میں نہیں بلکہ وہ انتخابات میں کامیابی کے بعد شادی کریں گے اور ان کے اہلیہ انہی کی طرح خوبصورت ہوں گی۔

صوبائی وزیر منظور وسان میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کا دعوی ہے کہ 2018 میں وزیراعلٰی ایم کیو ایم کا ہوگا جب کی حقیقت حال یہ ہے کہ خانہ شماری اور مردم شماری کے بعد ایم کیوایم اپنی روایتی نشستیں بھی حاصل نہیں کرپائے گی اور ان کا ووٹ بینک مزید کم ہو جائےگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی کے بعد دیگر ممالک بھی سندھ میں سرمایہ کاری کریں گے یہی وجہ ہے کہ جاپان نے بھی سندھ میں ڈھائی ارب روپے کی سرمایہ کاری کے لیے خواہش ظاہر کی ہے جس کا جلد ہی آغاز ہوجائے گا۔

یاد رہے منظور وسان سندھ کابینہ کے وہ واحد وزیر ہیں جو سیاسی کشمکش میں مستقبل کا حال اپنے خوابوں کے ذریعے بتانے میں شہرت رکھتے ہیں ماضی میں ان کے دیکھے گئے کئی خواب سچے ثابت ہوئے ہیں دیکھنا ہے کہ اس بار کی گئیں یہ دو پیش گوئیاں کس تک حد درست ثابت ہوپاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں