کراچی : مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے عمران خان کو حکومت بچانے کیلئے کرشمے کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں اور چلتے بنیں۔
تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے عمران خان کو حکومت بچانے کیلئے کرشمے کے انتظار کا مشورہ دے دیا۔
منظوروسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی لائف لائن کےانتظار میں نہ بیٹھیں، بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں اور چلتے بنیں،آپ کی گیم اوور ہوچکی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا عمران خان کا قوم سے خطاب بطور وزیراعظم آخری خطاب تھا اور سوال کیا کہ آپ نے کونسا تیر مارا یا پہاڑ توڑے جو امریکا آپ کا مخالف بن گیا؟
ان کا کہنا تھا کہ آپ کیلئےایک دوسرامحفوظ گھراڈیالہ جیل ہے، اپوزیشن لگانے والا اب خود پاؤں پکڑ کر این آراو مانگ رہاہے، تحریک عدم اعتماد سے کسی بھی ملک کا تعلق نہیں ہے۔
جوکہتا تھا کہ میں ان کو رلاؤنگا اب خود رو رہا ہے، وہ اپوزیشن سےمحفوظ راستہ مانگ رہاہے،کپتان میچ ہارچکاہے، آپ نے 4 سالہ کارکردگی بھی بتانی تھی وہ کاغذ کہاں گم ہوگیا؟