کراچی : وزیرصنعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما نے نئی پیش گوئی کردی، انکا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جگہ مریم نوازلیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی ملک کی سیاسی صورتحال پر پیشگوئیاں جاری ہے، منظوروسان کا کہنا ہے کہ این اے 120 پر کامیابی کیلئے ملنے والے ووٹ کافی نہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی لڑائی نئی بات نہیں، شہباز شریف نواز شریف کے علاوہ کسی کو برداشت نہیں کرسکتے۔
وزیرصنعت سندھ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت بنے گی، نواز شریف کو وطن واپس آنے میں وقت لگےگا ، نواز شریف کے بعد احتساب سب کا ہوگا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ ،پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہوگی، سیاستدانوں کیلئے ملک میں خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہا ہوں۔
مزید پڑھیں : 3ماہ میں احتساب میں بہت سے لوگ نااہل ہونگے، منظور وسان
اس سے قبل منظور وسان کا کہنا تھا ملک میں الیکشن وقت سے پہلے ہونگے، نوازشریف نے ٹکراؤ کیا تو الیکشن میں تاخیر ہوگی، نوازشریف ملک سے باہر چلے گئے تو جیل سےبچ سکتے ہیں، احتساب ہونے کے بعد صاف ستھرے لوگ آئیں گے۔
اس سے قبل وزیرصنعت سندھ منظوروسان نے پیشگوئی کی تھی کہ ملک کے لیےاگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سےلوگ نااہل ہونگے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ احتساب کا جو سلسلہ چل پڑا ہے وہ سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گا، اس میں سب آئیں گے، اینٹی کرپشن اب آنٹی نہیں ہوگی اصل اینٹی ہوگی، ندھ میں حکومت بنانے کیلئے پی پی پی مخالف اتحاد بنایا جارہاہے، ایم کیو ایم دھڑے الیکشن سے پہلےایک ہوجائیں گے۔