جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

منظور وسان کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بیان میں کہا کہ 2024 کا آخری خواب بہت مشکل ہے، بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی پرپابندی کے فیصلےکی حمایت نہیں کرتے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی مزید جیل میں رہیں گے کوشش کے باوجودرہانہیں ہوں گے، بشریٰ بی بی کے جیل سے نکلنے کے بعد پی ٹی آئی میں دھڑےبندی ہوگئی۔

- Advertisement -

گورنر راج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم کے پی میں گورنر راج نہیں چاہتے، پی پی نے بھی بہت تکلیفیں جھیلی ہیں، ماضی میں پیپلزپارٹی سے تلوار کا نشان چھین لیا گیا تھا، ہم چاہتے ہیں جمہوریت ہو، گورنر راج کی حمایت نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی سردیوں کے بعد گرمیاں جیل میں گزاریں گے، منظور وسان

انھوں نے کہا کہ وفاق پرچڑھائی کی جارہی ہے، برداشت نہیں کریں گے اور مستقبل کے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ احتجاج کو سپورٹ کرنے والے پی ٹی آئی کو توڑنا چاہتے ہیں، نوازشریف اور ہم اس لئے خاموش ہیں جموریت کونقصان نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں