جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی سردیوں کے بعد گرمیاں جیل میں گزاریں گے، منظور وسان

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سردیوں کے بعد گرمیاں جیل میں گزاریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ اور عوام سمیت کسی کا نقصان نہیں۔

- Advertisement -

منظور وسان نے کہا کہ پنجاب کے علاقوں میں دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے کے مخالف ہیں۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے محسوس ہورہا ہے بانی پی ٹی آئی کچھ عرصہ مزید جیل میں رہیں گے، بانی پی ٹی آئی اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی احتجاج کروا کر اپنے لئے ریلیف لینا چاہتے ہیں،  مگر ریلیف دینے والے بھی بڑے پکے ہیں وہ پریشر میں نہیں آئیں گے،  وزیراعلی کے پی نے بھڑکیں مارکر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔

منظور وسان نے پیشگوئی کی تھی کہ حکومتی سسٹم چلے گا، مگر چہرے تبدیل ہونگے،  شہباز شریف سمجھدار آدمی ہیں موجودہ حالات میں اگر کچھ کمال دکھاگئےتو بچ جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں