تازہ ترین

قوال مقبول احمد صابری کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی قوال مقبول احمد صابری کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے۔

بارہ اکتوبر 1945 میں کلیانہ مشرقی پنجاب میں پیدا ہونے والے مقبول احمد صابری کا تعلق موسیقار گھرانے سے تھا، انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد استاد عنایت حسین صابری سے حاصل کی۔

اس فن میں مقبول احمد صابری کے بھائی غلام فرید صابری نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور صابری برادرز کے نام سے مقبول قوالی گروپ ترتیب دیا۔ غلام فرید اور مقبول احمد صابری کا قوالی پڑھنے کا انداز ایسا منفرد اور شاندار تھا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

مقبول احمد صابری کو کئی ایوارڈز بھی ملے۔ آفتاب رسالت، میرا کوئی نہیں ہے، تاجدار حرم اور بھر دو جھولی میری یا محمد کا شمار ان کی مشہور قوالیوں میں ہوتا ہے۔

منفرد اور مختلف انداز کے یہ قوال 21 ستمبر2011ء کو لاکھوں مداحوں کو اداس چھوڑ کر قوالی کی محفلوں کو ویران کر کے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

Comments