منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2018: کیا سپر اسٹار میسی اور لیجنڈ میراڈونا کے تعلقات کشیدہ ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو:ارجنٹینا کے سپراسٹار لائنل میسی ورلڈ کپ کے آغا ز سے میڈیا کی توجہ کا محور تھے، مگر اب ان کے مقابلے میں میراڈونا زیادہ خبریں بٹور رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کئی برس قبل ریٹائر ہونے والے میراڈونا نے خبروں کی دوڑ میں میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ۔اس کی وجہ ان کی شرارتیں اور چلبلا پن ہے۔

یاد رہے کہ لائنل میسی آئس لینڈ کے خلاف پینالٹی ضایع کرنے کے باعث تنقیدی خبروں کی زینت بن گئے تھے، کروشیا کے خلاف عبرت ناک شکست کے بعد تنقید میں شدت آگئی۔

- Advertisement -

نائیجیریا کے خلاف ایک کٹھن مقابلے کے بعد وہ اپنی ٹیم کو بہ مشکل سیکنڈ راﺅنڈ تک پہنچا سکے۔

البتہ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان سے زیادہ ان کے سابق کوچ اور 1986 میں ارجنٹینا کو ورلڈ کپ جتوانے والے میراڈونا خبروں پر چھائے ہوئے ہیں۔

میراڈونا کی فن کاریاں

آئس لینڈ سے ہونے والے میچ میں میراڈونا کے شدید جذباتی انداز نے کیمرا مین اور فوٹو گرافروں کو خاصا مصروف رکھا۔

کروشیا سے شکست کو منظر کرنے کے لیے بھی اخبارات اور ویب سائٹس نے میراڈونا کی تصاویر پر انحصار کیا۔ میچ کے بعد انھوں نے ٹیم انتظامیہ سے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ ان کی فوری کھلاڑیوں سے ملاقات کروائی جائے۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں نائیجیریا سے ہونے والے مقابلے میں تو حد ہی ہوگئی، انھوں نے کچھ مداحوں کے اصرار پر ایک ایسا بینر تھاما، جس میں وہ ایک سینٹ کے روپے میں نظر آرہے تھے۔

ارجنٹینا کے پہلا گول پر انھوں نے جنونی انداز میں جشن منایا، مگر دوسرے ہاف میں شور شرابے کے باوجود سوئے ہوئے نظر آئے، ارجنٹینا کے دوسرے گول کے بعد انھوں نے نازیبا اشارے بھی کیے، پھر خبر آئی کہ ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔

کیا میسی میراڈونا سے ملتے ہیں؟

میراڈونا ثانی کہلانے والے میسی کی کیریر کے ابتدا میراڈونا نے بھرپور حمایت کی تھی۔ ورلڈ کپ 2010 میں میراڈونا ارجنٹینا کے کوچ تھے، مگر ٹیم کوارٹر فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں چار صفر سے ہار گئی۔

اس شکست کے بعد دونوں کے رشتے میں دراڑ آگئی، میراڈونا نے بعد میں کہا کہ میسی ان کی توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

ایک انٹرویو میں میسی نے بتایا کہ انھوں نے 2010 سے اب تک میراڈونا سے بات نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ میراڈونا کی اپنی زندگی ہے، اور میری اپنی۔ کیوں کہ ہم ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے، تو ہمارا رشتہ تو بہت اچھا ہے۔


فیفا ورلڈ کپ 2018: ارجنٹینا اور کروشیا نے اپنے میچز جیت لیے


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں