ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

میراتھن کے عالمی ریکارڈ یافتہ ایتھلیٹ کیلون کپٹم حادثے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میرا تھن کے عالمی ریکارڈ یافتہ ایتھلیٹ کیلون کپٹم کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 سالہ کیلون کپٹن کینیا کے میراتھن میں عالمی ریکارڈ یافتہ ایتھلیٹ تھے جن کی کار کو مغربی کینیا میں حادثہ پیش آیا جس میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں کیلون کپٹم کے کوچ روانڈا کے گروائس ہاکیزیمانا بھی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ کار میں سوار خاتون زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بتایا جا رہا ہے کہ ایتھلیٹ کیلون کپٹم خود کار ڈرائیو کر رہے تھے جن ان کے قابو سے باہر ہونے کے بعد الٹ گئی تھی۔

واضح رہے کہ کیلون کپٹم نے 2 گھنٹے 35 سیکنڈز کے ساتھ میراتھن کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں