جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، وزیراعظم نے ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کُن قیادت کو سراہا

اشتہار

حیرت انگیز

پاک اور امریکا نے تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے صدرٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ بندی کرانے پر صدرٹرمپ کی تعریف کی جب کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے کلیدی کردار پر مارکوروبیو کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماوں نے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا جب کہ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں