ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

امریکی وزیر خارجہ کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ، مذاکرات کرانے کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کے درمیان بھارتی ہم منصب سے رابطہ کر کے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے جے شنکر سے گفتگو میں دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے اور براہ راست رابطے بحال کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کا طریقہ کار نکالیں اور دونوں ممالک آپس میں بات چیت کا راستہ کھول کر کشیدگی کم کریں۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، ایک دوسرے کو نہ آزمائیں، براہ راست مذاکرات کریں۔

دوسری جانب سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے، سعودی وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے ساتھ قریبی اور دوستانہ روابط ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں