اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بگ بیش لیگ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن: بگ بیش لیگ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں چھکوں اور چوکوں کی برسات ہوگئی، بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے مارکس اسٹونس نے 79 گیندوں پر 147 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ بنادیا۔

مارکس اسٹونس کی 147 رنز کی اننگز میں 8 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے، اسٹونس بگ بیش لیگ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے اس سے قبل 2017 میں 99 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اسٹونس نے ہلٹن کارٹ رائٹ کے ساتھ 207 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی قائم کیا اس سے قبل لک رائٹ اور روب کوئنی نے 172 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

میچ میں میلبرن اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 219 رنز بنائے، مارکس اسٹونس 147 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ہلٹن کارٹ رائٹ نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

سڈنی سکرز کی ٹیم 220 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بناسکی اور میلبرن اسٹارز نے میچ 44 رنز سے جیت لیا۔

سڈنی سکسرز کے ہینری کوئس 41 اور بی جے ڈورشوئس 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، حارث رؤف نے 4 اوورز میں 43 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں