بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا، آل راؤنڈر ان فٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: آسٹریلیا کی ٹیم کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس ان فٹ ہوگئے جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف ہونے والا میچ نہیں کھیلے سکیں گے۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان فنچ کا کہنا تھا کہ اسٹوئنس اتوار کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوکر ان فٹ ہوئے، وہ فی الحال پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ابھی اسٹوئنس کے ان فٹ ہونے اور انہیں آرام دینے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ اگر اُن فٹنس کلیئرنس نہ مل سکی تو انہیں مزید آرام کروایا جائے گا البتہ تمام تر صورتحال ایک دو روز میں واضح ہوجائے گی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اوپنر شیکھر دھون ورلڈ کپ سے باہر

انہوں نے بتایا کہ اسٹوئنس کی جگہ آئندہ میچز میں آل راؤنڈر مچل مارشل ایکشن میں نظر آئیں گے انہیں رواں ہفتے ٹیم مینیجمنٹ نے انگلینڈ طلب کرلیا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کے نام کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کل یعنی 12 جون کو میچ کھیلا جائے گا، موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والوں نے پہلے ہی بارش کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر کل میچ ہوا تو ہم جارحانہ کھیل پیش کر کے فتح حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں