ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

افغانستان سے بازیاب ہونیوالے 2 بچے پاکستان منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

مردان: افغانستان سے بازیاب ہونے والے مردان کے بچوں کو پاکستان منتقل کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مردان کے علاقہ تخت بھائی سے اغوا ہونے والے 2 کم سن بچوں کو افغانستان سے بحفاظت بازیاب کرالیا، ساتھ ہی پولیس نے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

مردان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور احمد بابر نے اس حوالے سے بتایاکہ ضیاء الحق نامی اغواء کار افغان شہری ہے، تخت بھائی کے علاقہ افضل امام کالونی میں شاہ خالد نامی شخص اسے اپنا مکان کرایے پر دے رکھا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گذشتہ روز افغان شہری نے شاہ خالد کے 5 سالہ بچے موسیٰ اور ایک دوسری بچی 12 سالہ سعدیہ کو اغواء کرکے افغانستان کے صوبہ خوست منتقل کردیا۔

ڈی پی او کے مطابق واردات کے بعد پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا اورانٹیلی جنس اداروں اور پاکستانی ایمبیسی سے بھی رابطہ کیاگیا جس کے بعد افغان قونصلیٹ سے رابطہ کیاگیا اور ملزم کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کرکے دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کرلیاگیا۔

ڈی پی او مردان نے بتایا کہ بچوں کو والدین کے حوالہ کردیاگیا ہے واردات میں دو سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں