مردان کے علاقے خورہ بانڈہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل ہوگئے جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو زخمی، والد اور 2 بھائیوں کو قتل کردیا اور پھر اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو ایم ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، نہار اللہ نامی نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔
- Advertisement -
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ شیخ ملتون کی حدود میں پیش آیا، مقتولین کی شناخت نہار، فیض، نصر اور عابد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اس سے قبل عید کے دوسرے روز پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔