تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

مردان میں ایکسائزدفترکے اندرخودکش دھماکہ، گیارہ افراد زخمی

مردان : دہشت گردوں نے مردان کو ایک بار پھر نشانہ بنا لیا، ایکسائز کے دفتر کےاندرخود کش حملے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں ایکسائز دفترکے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے خود کش حملہ آور نے ایکسائز دفتر میں داخل ہوکرپہلے فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکہ کمپیوٹر سیکشن کے قریب ہوا جہاں سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، امدادی ٹٰیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت  افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمی ہونے والوں میں ایکسائز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے وقت دفتر میں 30سے 35 افراد موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور نے 8 سے دس کلو بارود سے بھری جیکٹ پہنی ہوئی تھی، حملہ آور کی نعش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، لاش کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد دیگر تفصیلات سامنے آئیں گی۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی مردان دہشت گردوں کے نشانے پر رہا ہے، گزشتہ سال 29 دسمبر کو مردان میں نادرا کے دفتر کے گیٹ پر خود کش دھماکہ ہواتھا۔

دھماکے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل کو نادرا آفس کی مرکزی دیوار کے ساتھ ٹکرا ئی تھی۔

 

Comments

- Advertisement -