مردان کے رہائشی کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا، اغوا ہونے والے کی اہلیہ نے بتایا دس لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مردان کا رہائشی مبینہ طور پر سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہوگیا، اغوا ہونے والے کی اہلیہ کا کہنا ہے ڈاکوؤں نے پہلے پانچ لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، اب دس لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔
اغوا ہونے والے شہری کی اہلیہ نے نیوزکانفرنس میں بتایا ان کے شوہر شاہ نسیم کو ایک ماہ قبل فیس بک پرکسی نے روزگار کے بہانے بلایا تھا، کچھ دنوں بعد نامعلوم شخص کا ٹیلی فون آیا، جس نے کہا شاہ نسیم ہمارےقبضےمیں ہے، زندہ دیکھنا چاہتی ہو تو پچاس لاکھ روپےکا انتظام کرو۔
خاتون کا کہنا ہے وہ گھروں میں برتن مانجھ کربچوں کی پرورش کررہی ہے، لاکھوں روپے تاوان کہاں سے لائے۔
خاتون کے مطابق پانچ دن پہلے شوہرکا فون آیا تھا، اس نے بتایاجنگل میں قید ہوں، ڈاکوؤں کی تشدد سے ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کے نمبرکا پتاچلایا تووہ حیدرآباد کے کسی شخص کےنام ہے، ڈاکو اب دس لاکھ تاوان مانگ رہے ہیں۔