ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

بھارت کیخلاف شاندار کارگردگی، مردان کا کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام سے منسوب

اشتہار

حیرت انگیز

مردان: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف شاندار بیٹنگ اور جیت کے بعد مردان کے کاٹلنگ چونگی چوک قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے نام منسوب کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی دکهانے پر مردان صوابی روڈ پر واقع کاٹلنگ چونکی دوران آباد چوک فخرزمان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

مردان کے ضلع ناظم حمایت اللہ خان مایار نے کاٹلنگ میں دوران آباد چوک کا نام تبدیل کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرکے ‘فخرزمان’ چوک رکھ دیا۔

- Advertisement -

زرائع کا کہنا ہے کہ جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ سے تعلق رکهنے والے نوجوان کهلاڑی فخرزمان کی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی دکهانے پر ان کے اعزاز میں مردان صوابی روڈ پر واقع کاٹلنگ چونکی دوران آباد چوک کا نام فخرزمان چوک رکھ دیا گیا، جو آئنده اسی نام سے لکها اور پکارا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر اورقومی ٹیم نے قوم کوعید کا تحفہ دیا۔

واضح رہے کہ فخر چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے قومی کھلاڑی ہیں ۔ فخر زمان نے اپنی کامیابی کو نیوی کوچ اور اہلخانہ کے نام کیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں