پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چلتی گاڑی پر کرتب دکھانا ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مردان میں چلتی گاڑی پر کرتب دکھانا ٹیکسی ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں چلتی گاڑی پر کرتب دکھانے والے ٹیکسی ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فاروق کو گرفتار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ فاروق چلتی گاڑی پر کرتب دکھاتے ہوئے کبھی گاڑی سے اتر جاتا تھا تو کبھی چھت پر چڑھ جاتا تھا۔

ٹیکسی ڈرائیور نے چارسدہ مردان روڈ پر چلتی گاڑی میں خطرناک کرتب دکھایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں