ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

مردان میں طالب علم قتل،8 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مردان : ولی خان یونیورسٹی مردان میں قتل ہونے والے طالب علم کے قتل کے بعد مقدمہ درج کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مشال خان کی نماز جنازہ صوابی میں ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ولی خان یونیورسٹی مردان میں جھگڑے کے دوران طالب علم مشال خان کے قتل کی تحقیقات جاری ہے، آئی جی کے پی کے صلاح الدین کا کہنا ہے کہ مشال قتل کیس میں بیس افراد کو شناخت کرلیا گیا ہے، جن میں سے آٹھ گرفتار ہوچکے ہیں اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عینی شاہدین کے بیانات بھی لئے گئے ہیں جبکہ آئی جی نے ڈی پی او مردان کو ہدایت کی کہ اس واقعے کی تیز ی کیساتھ کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے دو الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں، ایک مقدمہ طالبعلم کی ہلاکت جبکہ دوسرا یونیورسٹی میں توڑپھوڑ کا ہے، مقتول طالب علم مشال خان شعبہ صحافت کا طالبعلم تھا۔

عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل کا مقدمہ درج

دوسری جانب طالب علم کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ شیخ ملتون میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ، مقدمے میں  7اےٹی اے302اور297کےتحت درج کیاگیا، ڈی پی اومردان میاں سعید کا کہنا ہے کہ نامزد20 میں سے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کی شناخت ویڈیو کے ذریعے کی گئی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی 3ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے۔

عبدالولی خان یونیورسٹی میں قتل کئے گئے نوجوان مشال خان کو صوابی میں ان کے آبائی گاؤں زیدہ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم مشال خان جان سے گیا تھا، تصادم میں ڈی ایس پی سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے، کشیدگی کے باعث یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں