نیویارک : امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلارڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکا کے بھارت کے ساتھ تعلقات پر تشویش نہیں ہونی چاہیئے، پاکستان کے ساتھ امریکا کا رشتہ مضبوط ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلارڈ نے وائس آف امریکا کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کوامریکاکےبھارت کیساتھ تعلقات پرتشویش نہیں ہونی چاہیے، امریکاکاپاکستان کےساتھ الگ رشتہ ہےاوربھارت سےالگ تعلق ہے، ایک ملک اچھا اور دوسرا برا ایسا نہیں ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا رشتہ مضبوط ہے، ہماری خواہش ہے، مستقبل میں پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط ہوں۔
مارگریٹ نے کہا کہ انڈوپیسفک ریجن میں امریکا کے اقدامات کسی کے خلاف نہیں ہیں، امریکا پارٹنر شپ فارگلوبل انفرا اسٹرکچر کے تحت ترقیاتی کام کرنےجارہاہے، پارٹنر شپ فار گلوبل ڈیویلپمنٹ کے تحت پاکستان کو مواقع دے سکتے ہیں۔
امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ زراعت اورتوانائی کےشعبےمیں تعاون بڑھارہےہیں، امیدہےآئی ایم ایف پروگرام سےپاکستانی معیشت میں مزید استحکام آئے گا۔
اسرائیل لبنان کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنان کشیدگی کا حل صرف سفارتکاری میں ہے، جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل سے آنے والی اطلاعات تشویشناک ہیں، امریکا فریقین پر زور دیتا ہے جنگ سے کوئی بھی فریق فائدہ نہیں اٹھاسکتا۔
انھوں نے کہا کہ امریکاایسےاقدام کی حمایت نہیں کرسکتاجس میں حماس کی دہشت گردی کاذکرنہ ہو، بائیڈن نےبھی جنرل اسمبلی خطاب میں کہاجنگ بندی کیلئےپرعزم ہیں۔