تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت

کراچی : سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ، جس سے پاکستان کو یومیہ دس اعشاریہ پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماری غازیج سندھ میں گیس دریافت کرلی، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماری پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ دریافت سے پاکستان کو یومیہ دس اعشاریہ پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی، پوسٹ ایسڈ گیس کا بہاؤ یومیہ10.5ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوگا۔

ماری پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ غازیج بلاک میں سو فیصد حصص ماری پٹرولیم کے پاس ہیں۔

مزید پڑھیں : تیل و گیس کی تلاش : پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

گذشتہ ہفتے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کیا تھا۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ سجاول میں 12 لاکھ 40ہزار اسٹینڈرڈکیوبک میٹر گیس کاذخیرہ ملا ہے، دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -