ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

ماریہ ملک نے ’شکوہ‘ میں ’ثانیہ‘ کا کردار کرنے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ ماریہ ملک نے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ میں ’ثانیہ‘ کا کردار کی وجہ بیان کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ میں سمیع خان (زرون)، ماریہ ملک (ثانیہ)، یشما گل (کرن)، عاصم محمود، عثمان پیرزادہ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

شکوہ کی ہدایت کاری کے فرائض محمد دانش بہلم نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

یہ پڑھیں: ماریہ ملک اور سمیع خان کی ’شکوہ‘ کے سیٹ سے تصاویر وائرل

ماریہ ملک نے کہا کہ اس کردار میں ہوں یہ اس کے لیے بھی مختلف ہے دوسری بات یہ کہ کہانی بہت اچھی لگی، اس میں ثانیہ کا کردار نبھا رہی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ثانیہ کا تعلق ٹوٹے ہوئے گھرانے سے ہے لیکن وہ بہت زیادہ مضبوط ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

اداکارہ نے کہا کہ جب میرے پاس یہ اسکرپٹ آیا تو لگا کہ اسے چھوڑنا نہیں ہے اور اسے کرنا چاہیے۔

شکوہ میں ثانیہ اور کرن کو دوست دکھایا گیا ہے لیکن کرن آگے چل کر انہیں دھوکا دیں گی جبکہ سمیع خان، ثانیہ سے محبت کرتے ہیں اور ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماریہ ملک اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں جس میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں علی انصاری موجود تھے۔

سمیع خان نے بھی ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں علیزے شاہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں