اداکارہ ماریہ ملک کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماریہ ملک نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کے چہرے کے تاثرات کو بدلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’جب بچے آپ کی بات نہیں سنتے۔‘
اداکارہ ویڈیو میں بچوں کی جانب سے بات نہ سننے پر انہیں ڈرانے کے لیے منہ بنا رہی ہیں۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے ماریہ ملک اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ میں ثانیہ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ سمیع خان موجود ہیں۔
شکوہ کی دیگر کاسٹ میں عاصم محمود، عتیقہ اوڈھو، یشما گل، عثمان پیرزادہ ودیگر شامل ہیں۔
ماریہ ملک نے اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں ان کے ساتھ علی انصاری شامل تھے.