شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک کی انسٹاگرام ویڈیو مداحوں کو بھاگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماریہ ملک نے نئی ریلز شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ماریہ ملک ویڈیو میں ایک دلچسپ آڈیو پر لپسنگ کررہی ہیں جس میں کہتی ہیں کہ ’ سمر نو جا لینے دو، ونٹر نو آ لینے دو، کج نئی پٹ سکدی سادا ونٹر آہو‘۔
ماریہ ملک نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ماریہ ملک اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں ’سبرینا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، مرکزی کاسٹ میں علی انصاری، زویا ناصر شامل ہیں۔