ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ماریہ قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ماریہ قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا، جس کے بعد پولیس مقتولہ کے باپ اور 2بھائیوں کوڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا، سب انسپکٹر احمد رضا کی بجائے انسپکٹر علی رضا کو تفتیش دے دی گئی۔

مقتولہ کے باپ اور 2بھائیوں کو پولیس ٹیم ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لے کر لاہور روانہ ہوگئی ہے ، ڈی این اے رپورٹ کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی، ملزمان کا پولی گراف ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔

- Advertisement -

اس سے قبل ماریہ قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی شہبازاوراس کی اہلیہ کو بھی مقدمےمیں نامزد کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ماریہ قتل کیس میں چاروں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور چاروں ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے تاہم ڈی این اے رپورٹ کے بعد مزید دفعات لگائیں گے۔

دوسری جانب نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کے کوآرڈینیٹرمحمد خالد نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور اوراہل علاقہ کے بیانات قلمبند کیے۔

یاد رہے پولیس نے مقتولہ ماریہ کے دوسرے بھائی شہبازاور بھابی سمیرا کو بھی گرفتار کیا تھا اور دونوں کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر کے انہیں شامل تفتیش کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں