جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ماریہ قتل کیس میں‌ بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ماریہ قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی شہبازاوراس کی اہلیہ کو بھی مقدمےمیں نامزد کردیا گیا، ڈی این اے رپورٹ کے بعد کیس میں مزید دفعات لگائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ، مقتولہ کے بھائی شہبازاوراس کی اہلیہ کو بھی مقدمےمیں نامزد کردیا گیا.

پولیس نے بتایا کہ ماریہ قتل کیس میں چاروں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور چاروں ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے تاہم ڈی این اے رپورٹ کے بعد مزید دفعات لگائیں گے۔

دوسری جانب نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کے کوآرڈینیٹرمحمد خالد نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور اوراہل علاقہ کے بیانات قلمبند کیے۔

یاد رہے پولیس نے مقتولہ ماریہ کے دوسرے بھائی شہبازاور بھابی سمیرا کو بھی گرفتار کیا تھا اور دونوں کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر کے انہیں شامل تفتیش کیا گیا۔

عدالت نے شہبازاوراس کی اہلیہ سمیرا کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ مرکزی ملزم فیصل اوراس کے والد عبد الستار بھی چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں