منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

مریم نفیس کا سیلاب متاثرین کے عطیات سے متعلق ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے سیلاب متاثرین کے عطیات سے متعلق ویڈیو پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مریم نفیس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’عوام کو ان لوگوں پر اعتماد کرنا چاہیے جو سیلاب زدگان کے لیے خیراتی اور امدادی اشیا عطیہ کرتے ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’عطیات اور خیرات کا غلط استعمال کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔‘

مریم نفیس نے کہا کہ ’یہ ویڈیو بنانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ مجھے لوگوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ سیاست کو ایک طرف رکھا جائے اور قوم کو بطور قوم اکٹھے ہو کر اس تباہی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اس کے لیے تیار ہوں لیکن یہ وقت بھی ہے کہ لوگ زمینی حقائق کو سمجھیں کہ یہ سیاست دان اپنی زمینیں بچانے کے لیے سیلابی پانی کو کس طرح دیہاتوں کی طرف موڑ دیتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ’سیلابی پانی دوسروں کی فصلوں میں چھوڑنے کی وجہ سے متعدد لوگ بے گھر ہورہے ہیں لیکن وہ خود غرض ہیں اور انہیں کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔‘

علاوہ ازیں مریم نفیس نے عطیات دینے پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم آپ کی امدادی اشیا لے کر خود متاثرین میں تقسیم کریں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں