تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بارشوں سے کراچی میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ، الرٹ جاری

کراچی : میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے اور کہا 28 سے 30جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور میرپور ، خاص میں بارش کا امکان ہے، بارشوں سےکراچی میں اربن فلڈ کی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے جےایم آئی سی سی نے متعلقہ محکموں کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے وسط اور اپر جنوبی حصے میں مون سون سسٹم کے تحت تیزبارش متوقع ہے اور 28 سے 30جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور میرپور خاص میں بارش کا امکان ہے۔

میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بھارت کے شہر راجھستان میں ہواکاکم دباؤبنے گا ، بارشوں سےکراچی میں اربن سیلاب کی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے جبکہ تیز بارشوں سے قلات، سبی اور ژوب ڈویژن میں سیلاب کے امکانات ہیں۔

خیال رہے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا راجستھان سے آنے والابارش کا نظام ستائیس جولائی کوکراچی میں داخل ہوگا، نظام کے باعث کراچی میں 28 سے 30 جولائی کے دوران موسلادھار بارش ہوگی۔

مزید پڑھیں : کراچی میں 28 سے30 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کا امکان

دوسری جانب لاہور ، فیصل آباد،پشاوراورسرگودھامیں بھی موسلادھاربارش کا امکان ہے جبکہ جمعہ سےہفتہ تک ژوب،قلات ،ڈی جی خان میں بھی تیزبارش متوقع ہے،ن شیبی علاقوں کےمکینوں کومحفوظ مقامات پر منتقل ہونےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

دریائےجہلم میں منگلااوردریائےچناب میں مرالہ کےمقام پراونچےدرجےکےسیلاب کاخطرہ ہے جبکہ دریائے سندھ، دریائےکابل میں بھی سیلاب کےباعث الرٹ جاری کردیاگیا ،ممکنہ صورتحال سے نمٹنےکیلئے متعلقہ محکموں کوچوکس رہنےاور پہاڑی علاقوں میں تودے گرنےکےخدشہ کےپیش نظر علاقہ مکینوں کوغیرضروری سفرسےگریز کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آبا د،راولپنڈی،لاہور،سرگودھا،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ہزارہ،مالاکنڈ، پشاور،مردان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -