اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران خان حسد نہ کریں‌ مریم نواز کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مریم نواز کا مقابلہ کریں ان سے حسد نہ کریں، آپ کا یہ حسد مریم نواز کو اور بلند کردے گا،مریم نواز کی عزت نصیب کی بات ہے اور یہ عزت عمران خان کے نصیب میں نہیں۔

پی آئی ڈی اسلام آباد میں دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنا، بچوں اور مرحوم والد کا سپریم کورٹ میں حساب دیا لیکن عمران خان نے اپنی سیاست چمکائی آج پھر انہوں نے وہی الزامات عائد کیے جو وہ کئی ماہ سے سپریم کورٹ کے باہر کہہ رہے ہیں کیوں کہ ان کے پاس سپریم کورٹ کے اندر سچ بولنے کے لیے کوئی کاغذ نہیں ہے۔

انہوں نے ایاز صادق کے استعفیٰ کے مطالبے پر کہا کہ عمران خان تو 2013ء سے انہیں اسپیکر نہیں مان رہے،عمران خان کی پریشانی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ایاز صادق سے الیکشن ہار چکے ہیں، عزت دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ہار چکے ہیں، ان کا مریم نواز پر اعتراض غلط ہے، اپنی تصحیح کرلیں اس ایونٹ کے چیف گیسٹ سردار ایاز صادق تھے مریم نواز نہیں، وہ بحیثیت مقرر کلیدی خطاب کرنے وہاں گئیں۔

یہ عزت مریم نواز کے نصیب میں ہے عمران خان کے نہیں

انہوں نے عمران خان پر کڑی تنقید کی کہ وہ مریم نواز کا مقابلہ کریں اور ان سے حسد نہ کریں، آپ کا یہ حسد مریم نواز کو اور بلند کردے گا، میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتی ہوں مریم نواز اپنے کاموں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان روئیں نہیں، پاکستان کا پہلا ہیلتھ کیئر پروگرام اور ایجوکیشن کی پہلی اصلاحات مریم نواز نے وزیراعظم کے ویژن کے تحت متعارف کرائیں جو اس وقت جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روئیں نہیں ، وہ مریم نواز کا نام لیتے ہوئے تکلیف میں مبتلا ہوگئے، ہماری پارٹی کے اندر عورتوں کی عزت کی جاتی ہے، مریم نواز کسی بھی تقریب میں آئیں گی سب لوگ انہیں اسی طرح کھڑے ہو کر خوش آمدید کہیں گے، یہ کامیابی اور عزت نصیب کی بات ہے جو عمران خان کے نصیب میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018ء میں ایک بار پھر اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کو کامیابی حاصل ہوگی اور عمران خان کو وہ بھی ماننا پڑے گا اس لیے رونا اور جھوٹ بولنا اور الزامات عائد کرنا بند کریں۔

وزیر ممکت نے کہا کہ عمران خان قطری لیٹر کا ذکر کرکے قوم کر گمراہ کرتے ہیں، آپ نے اعتراف کیا کہ جمائما نے پیسے دیے اور اس کا جواب الیکشن کمیشن میں نہیں دینا چاہتے جب کہ نواز شریف ہر قسم کا جواب اور حساب دے رہے ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں عمران خان کے سپریم کورٹ کے باہر خطابات کی ویڈیوز بھی دکھائیں۔

اسی ضمن میں دانیال عزیز نے بھی عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں