بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

سابق انگلش کرکٹر مارک بوچر نے کس لیگ کا موازنہ آئی پی ایل سے کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق انگلش کرکٹر مارک بوچر نے ایس اے ٹوئنٹی لیگ کے معیار اور مقبولیت کی تعریف کرتے ہوئے اسکا موازنہ انڈین پریمیئر لیگ سے کیا ہے۔

جنوبی افریقی لیگ کے حوالے سے بوچر کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایس اے ٹوئنٹی اپنی ایک مفرد جگہ بنارہا ہے۔ آئی پی ایل بھی اپنی جگہ پر موجود ہے اور ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہاں کھیلے لیکن ایس اے ٹوئنٹی لیگ کی دوسرے سال میں کارکردگی عمد ہے۔

ایس اے ٹوئنٹی میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے مارک بوچر نے کہا کہ دوسرے ہی سال میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک زبردست ڈرا ثابت ہو رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس سے آپ ٹورنامنٹ کے اعلیٰ معیار کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر ہینرک کلاس کی بھی تعریف کی، بوچر نے کہا کہ اس وقت ہینرک کے طرح کا کوئی بیٹری ٹی ٹوئنٹی میں موجود نہیں ہے۔

بوچر نے کہا کہ ہینرک کلاسن کو نظرانداز کرنا مشکل ہے۔ وہ اس وقت اپنی بہترین فارم میں موجود ہیں۔ ہینرک عالمی کرکٹ کے بہترین ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

جنوبی افریقی لیگ کے سیزن 2 میں ہینرک کلاسن کی عمدہ فارم جاری ہے اور وہ ممکنہ طور پر اس بار کے ٹاپ رن اسکورر بھی بن سکتے ہیں۔

وہ فی الحال 13 اننگز میں 526 رنز کے ساتھ ایس اے ٹوئٹنی کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

کلاسن گزشتہ 18 مہینوں سے تواتر کے ساتھ دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں نہایت عمدہ پرفارمنس دکھائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں