پی ایس ایل 10 کے غیرملکی کھلاڑی مارک چیمپن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا ہے۔
سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اگلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مارک چیپ مین نے ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
گلیڈی ایٹرز کی ویڈیو میں چیپ مین کو کٹ بیگ کھولنے سے قبل مینٹور ویوین رچرڈز سے مصافحہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے اور اپنے ساتھی کیوی کھلاڑیوں کے ساتھ ملنے سے پہلے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان میں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔
PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں
واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل 10 میں تین میچ کھیلے ہیں اور دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، پشاور زلمی سے کامیابی کے بعد انہیں دو میچز میں شکست ہوئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں اپنا گلا میچ جمعہ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔