جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مارک سیگل کا بیان سازش ہوسکتا ہے، پرویز مشرف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ مارک سیگل کے بیان کو دیکھنا ہوگا کہ ٹارگٹ میں ہوں یا کوئی شکرہے بینظیرکے بھائی کے قتل کا الزام مجھ پرنہیں آیا۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘ میں ریٹائرڈ آرمی چیف اورپاکستان کے سابق صدرجنرل پرویزمشرف نے کہا کہ مارک سیگل کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے وکیل کی کیا ضرورت تھی دیکھنا ہوگا کہ یہ کوئی سازش تونہیں ہے۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بینظیرسےکوئی رابطہ نہیں تھا صرف دومرتبہ ملاقات ہوئی تھی اورایک باربات کی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2009 سے پہلے میرے پاس موبائل فون نہیں تھا لہذاموبائل فون کال کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تحقیقات ہونی چاہئیے کہ کس نے بینظیر کو فون کیا تھا۔

سابق صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بینظیرکومکمل سیکیورٹی دی گئی تھی انہیں کس نے گاڑی سے باہر نکلنے کا کہا اس بات کی بھی تحقیق ہونا چاہئیے اور ان کے چیف سیکیورٹی آفیسرخالد شہنشاہ کی بھی تحقیقات ضروری ہیں۔

پرویز مشرف نے یہ بھی کہا کہ شکر ہے کہ بینظیر بھٹو کے بھائی کے قتل کا الزام مجھ پرنہیں آیا۔

فوج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام فوج کو پسند کرتی ہے فوج جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو ملک ترقی کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایس آئی طاقتور ایجنسی ہےاورہمیں اس پرفخرکرناچاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں