پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ ٹیم کے اسپیڈ اسٹار مارک ووڈ کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہونے والے انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔
32 سالہ فاسٹ بولر نے انجری کی وجہ سے بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شامل نہیں تھے تاہم فائنل میں انہیں پاکستان کے خلاف اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ 27 نومبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچےگا، جس کے بعد 28 نومبر سے دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر صحت یاب ہورہے ہیں اور برطانیہ میں ہی ہیں تاہم پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت غیریقینی ہے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں جاری ہیں آج پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم الیون کی تربیتی سیشن کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
📸📸#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/aahKf6cElx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 25, 2022
قومی کرکٹ ٹیم تین روز تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن جاری رکھے گی۔