تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مارک زکر برگ کی ایک پوسٹ سے فیس بک کو اربوں ڈالر کا دھچکا

سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے مالک کی ایک پوسٹ نے کمپنی کو اربوں ڈالر کا دھچکا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کا شمار اس وقت دنیا کی اُن بڑی ویب سائٹس میں ہوتا ہے جن کے اثاثے کھربوں میں ہیں، اس کے بانی مارک زکر برگ نے گزشتہ دنوں ایک پوسٹ شیئر کی جس کی وجہ سے کمپنی کو 3 کھرب اور 30 ارب سے زائد کا نقصان ہوگیا۔

بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مارک زکر برگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ جو پوسٹ شیئر کی اُس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’فیس بک اپنے صارفین کے نیوز فیڈز کو اُن کے اہل خانہ اور دوستوں کی طرف سے پوسٹ کیے گئے اسٹیٹس کی طرف منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: فیس بک کو ایک دن میں اربوں ڈالر کا نقصان

مارک زکر برگ کا اپنی پوسٹ میں یہ کہنا تھا کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں صارفین جو نیوز فیڈ شیئر کریں گے وہ بطور اسٹیٹس دیگر صارفین کے پاس ظاہر ہوں گے۔

عام طور پر فیس بک استعمال کرنے والے صارفین نیوز فیڈ کو بطور اسٹیٹس شیئر کرنے کے حق میں نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ اس پوسٹ کے بعد عالمی مارکیٹ میں کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فیس بک کے حصص کی قیمت 4.5 فیصد کم ہوئی جس کے باعث کمپنی کو 3 ارب 30 کروڑ ڈالر (3 کھرب 30 ارب روپے) کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا سسٹم کریش، صارفین کو مشکلات کا سامنا

بلومبرگ کی جانب سے شائع ہونے والی فہرست کے مطابق فیس بک کے کل اثاثے 74 ارب ڈالر رہ گئے جن کی پاکستانی روپے کے حساب سے مالیت 74 کھرب روپے رہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق مارک زکر برگ ایک اسٹیٹس سے قبل دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی تھے لیکن اب وہ پانچویں نمبر پر آگئے اور ہسپانوی شہری امانشیو تیگا نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

Comments

- Advertisement -