ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق 14 اور 15اگست کو معرکہ حق اور یوم آزادی کے انتظامات کےلیےکمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینر وفاقی وزیراحسن اقبال اور محسن نقوی شریک کنوینر ہوں گے۔

وزیراطلاعات عطاتارڑ، راناثنا، خالدمقبول، وزیرثقافت حذیفہ رحمان، وفاقی وصوبائی سیکرٹریز، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزادکشمیر کے چیف سیکرٹریز بھی رکن ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر اور جی ایچ کیو سے ڈی جی پی ایس اینڈپی ایم بھی کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔

کمیٹی جشن آزادی کے قومی و علاقائی تقریبات، سیکیورٹی و میڈیا مہمات کی نگرانی کرے گی۔ تقریبات کا موضوع “معرکہ حق” اور “عملی یکجہتی” قرار دیا گیا ہے۔

یومِ آزادی سے قبل تقاریب کا جامع شیڈول تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاق میں عوامی شمولیت یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

میڈیامہم، ثقافتی پریڈز، قومی مقابلوں ،عوامی سرگرمیوں کا جامع پلان ترتیب دیا جائے گا۔ کمیٹی کو 10روز میں تقریبات کا پلان وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں