منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

کراچی میں رات 8 بجے سے مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت کے کورونا ایس او پیز کے تحت کراچی سمیت صوبے بھر میں آج رات 8بجے ‏مارکیٹیں بندکردی جائیں گی۔

مارکیٹوں میں لاؤڈ اسپیکر پر دکانیں بند کرنےکےاعلانات کیے گئے ہین اور مارکیٹوں میں ماسک ‏پہننے،سماجی فاصلے کی اپیلیں کی گئی ہیں۔

مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز نے بھی دکانداروں کو ہدایت دیتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل ‏کرنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین آل کراچی انجمن تاجران الیاس میمن نے مارکیٹوں کی ہفتے میں دو روزہ ‏بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں 2روزکی بندش سےرش بڑھےگا تجارتی ‏مراکزمیں خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا،۔

تاجر رہنما نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کوایک دن بندرکھنےکااعلان کرے کیونکہ مہنگائی ‏کی وجہ سےعوام اورکاروباری سرگرمیاں شدیدمتاثرہیں اور اب 2دن کاروباری بندش سےمزدور طبقہ ‏بیروزگارہوگا۔

صدرکراچی تاجراتحاد عتیق میر نے کہا کہ سندھ حکومت کی کورونااحتیاطی تدابیر کو سراہتے ہیں، ‏مارکیٹوں کو8بجےبندکرنامشکل ہوگا مارکیٹوں کوبند کرنےکا وقت رات9بجےتک بڑھانا ہوگا، عید ‏خریداری کا دورانیہ کم ہونےسےرش بڑھےگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں