بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘دن 12 سے رات 12 بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے سندھ حکومت سے دن 12سے رات 12بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب سے کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے رابطہ کیا، اس دوران مارکیٹوں کی بندش اور اوقات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر زبیرموتی والا نے مطالبہ کیا کہ دن 12سے رات 12بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے، کوروناوائرس کی وجہ سے تاجروں کا گذشتہ سال بھی خراب گیا۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص اوقات کار اور مارکیٹوں کی بندش سے تاجروں کا دیوالیہ نکل جائے گا۔

سندھ: کاروباری و تجارتی مراکز کے نئے اوقات کار جاری، چھٹی کے دن بھی تبدیل

سعیدغنی اور مرتضی وہاب نے تاجروں کے مسائل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے 16 اپریل کو جاری ہونے والے نئے حکم نامے کے مطابق صوبے بھر میں تجارتی سرگرمیاں اب جمعے کی جگہ ہفتہ اور اتوار مکمل بند ہوں گی جبکہ مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے کھولنے کے اوقات کار سحری سے شام 6 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں