ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

لائنز اور مارخورز کا میچ بارش کے باعث منسوخ، فائنل میں کونسی ٹیم پہنچی؟

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ کا دوسرا ایلیمنیٹر میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں آج لائنز اور مارخورز کا مقابلہ ہونا تھا لیکن بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا۔

لیگ میچوں میں تین کامیابیوں کی بدولت مارخورز کو فائنل میں رسائی مل گئی۔ لیگ مرحلے میں صرف ایک فتح کی وجہ سے لائنز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں اتوار کو پینتھرز اور مارخورز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

یاد رہے کہ پہلے ایلیمنیٹر میں لائنز نے اسٹالینز کو 12 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا۔

ایلیمنیٹر میں لائنز کی جانب سے دیے گئے 264 رنز کے تعاقب میں اسٹالینز کی ٹیم 49.4 اوورز میں 251 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کپتان محمد حارث کی 30 اور جہانداد خان کی 36 رنز کی اننگز رائیگاں گئی تھیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پینتھرز نے مارخورز کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں