جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

چیپمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے ڈولفنز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز نے ڈولفنز کو 92 رنز سے شکست دے دی۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کے چھٹے میچ میں مارخورز کی جانب سے دیے گئے 289 رنز کے تعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 43.5 اوورز میں 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آصف علی کی 50 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان سعود شکیل 41 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، صاحبزادہ فرحان نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

محمد حریرا بغیر کوئی رن بنائے عاکف جاوید کا نشانہ بنے، میر حمزہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، قاسم اکرم 13 رنز بنا کر آغا سلمان کو وکٹ دے بیٹھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dolphins Champions Cup (@pcbdolphins)

مارخورز کی جانب سے محمد عمران اور سلمان آغا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ اور عاکف جاوید ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں کامران غلام کی شاندار سنچری کی بدولت مارخورز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے تھے، کامران غلام نے 110 گیندوں پر 113 رنز بنائے تھے ان کی اننگ میں 12 چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

کپتان محمد رضوان نے 51 رنز کی اننگ کھیلی تھی جبکہ سلمان علی آغا 49 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

ڈولفنز کی جانب سے فہیم اشرف نے چار وکٹیں حاصل کی تھیں، میر حمزہ دو اور ثمین گل ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں