اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

جنوبی افریقی کپتان نے کس کو خوش قسمتی قرار دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مرکرام نے ٹاس ہارنے کو اپنی خوش قسمتی قرار دے دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دینے کے بعد جنوبی افریقہ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مرکرام نے کہا کہ ٹاس ہارنا خوش قسمتی تھی ورنہ پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم فائنل نہیں کھیلے لیکن ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، آخری امتحان ہے میچ جیت کر ٹرافی اٹھائیں۔

ایڈن مرکرام نے مزید کہا کہ ہم نے کرکٹ شائقین کو بڑا فکرمند کیا امید ہے آج کی شام ان کے لیے سکون کی ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے 9 وکٹوں سے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقی بولرز کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جیت کیلئے صرف 57 رنز کا ہدف دیا، جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 8.4 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.5 اوورز میں افغانستان  کی پوری ٹیم  محض 56 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں