قومی ٹیم کی سحر انگیز شخصیت محمد رضوان سے جو ملتا ہے ان کا دیوانہ ہوجاتاہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے فین کلب میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر مارنوس لابوشین قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ’فین‘ ہوگئے، کراچی ٹیسٹ کے اختتام پر قومی ٹیم اور مہمان کرکٹرز کی ہوٹل میں گفتگو کرتے تصاویر پی سی بی نے شیئر کیں۔
ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے مارنوس نے کہا کہ پانچ دن ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ ہوٹل میں واپس آکر پانچ دن کی ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
What do you do after playing 5 days of test cricket? Talk about the 5 days of test cricket back at the hotel of course https://t.co/sHI10NyQAj
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 17, 2022
مارنوس کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے مہمان کرکٹر سے سوال کیا کہ پاکستان ٹیم میں ایسا کون سا کھلاڑی ہے؟ جس سے آپ کو گپ شپ کرنے میں مزہ آتا ہو، لابوشین نے جواب میں محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ رضوان ایک عظیم بندے ہیں۔
@iMRizwanPak is a great person
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 17, 2022
واضح رہے کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پنڈی ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر مارنوس لابوشین کے بازو پر لگنے والی گیند کے بعد مہمان کرکٹر کا بازو سہلا کر دل جیت لیے تھے۔